بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے شیخ جراح میں ایک اور فلسطینی مکان منہدم کر دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے شیخ جراح میں ایک اور فلسطینی خاندان "صالحیہ" کے گھر کو منہدم کرتے ہوئے گھر کے مکینوں کو بے گھر کر دیا۔

اسرائیلی پولیس کے اہلکاروں نے2017 میں صالحیہ خاندان کو گھر خالی کرنے کا حکم دے رکھا تھا اور گزشتہ رات کے اندھیرے میں مذکورہ گھر کو مسمار کر دیا گیا ۔ اسرائیلی پولیس بیت المقدس میں اسرائیلی اثرورسوخ بڑھانے کے لئے شیخ جراح کے علاقے کو فلسطینیوں سے خالی کروانے کے درپے ہیں۔

اسرائیلی پولیس نے کارروائی سے قبل گھر سے صالحیہ خاندان اور انسانی حقوق کے کارکنان سمیت26 افراد کو حراست میں لیا جن میں ایک 7 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں