سعودی عرب : وادی ضرک میں لہلہاتے سبزے کے دل آفرین مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے جنوب میں واقع ضلع المندق میں حالیہ موسلا دھار بارشوں کے بعد "وادی ضرک" خوب صورت سبزہ زار کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سعودی فوٹوگرافر خالد الزہرانی نے علاقے پر بارش کے اثرات کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیا ہے۔ یہ علاقہ قدرت کے حسین فن پارے کی صورت اختیار کر گیا ہے۔

خالد الزہرانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ "وادی ضرک" المندق شہر کے شمال میں واقع ہے۔ یہ ضلع کے اندر مشہور ترین وادیوں میں شمار ہوتی ہے۔ بالخصوص ان پہاڑوں کے سبب جنہوں نے اسے ہر جانب سے گھیرا ہوا ہے۔ یہ وادی الباحہ صوبے میں تقریبا 40 کلو میٹر کی دوری پر ہے۔ یہاں وسیع پیمانے پر زرعی کاشت حاصل ہوتی ہے۔ ان میں گندم ، انار ، خوبانی ، سیتب ، آڑو ، زنجیر اور متعدد سبزیاں شامل ہیں۔

المندق ضلع سطح سمندر سے 1800 سے 2200 میٹر کی بلند پر واقع ہے۔ یہاں سبزے ، وادیوں ، پیڑوں اور میدانی زمینوں کا خوب صورت امتزاج نظر آتا ہے۔

خالد الزہرانی کے مطابق یہاں کے مناظر دلوں کو موہ لیتے ہیں۔ اللہ رب العزت نے اس وادی اور شہر کو سحر انگیز قدرتی عناصر سے نوازا ہے۔ اسی وجہ سے یہاں ضلع کے اندرون اور بیرون سے بڑی تعداد میں سیاح اور لوگ آتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں