شام میں داعش کا جیل پر حملہ، 20 جنگجو چھڑا لیے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

شام سے العربیہ کے نامہ نگار نے اپنے مراسلے میں بتایا ہے کہ داعش کے ارکان نے شام کے شہر الحسکہ میں ایک جیل کے دروازے پر کار بم کے ذریعے حملے کی کوشش کی جہاں محافظوں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔

ذرائع نے کہا کہ بین الاقوامی اتحاد کے جنگی طیاروں نے الحسکہ میں واقع غویران جیل کے اوپر سے پروازیں کیں تاکہ جیل کا محاصرہ کرنے والی سکیورٹی فورسز کی مدد کی جا سکے۔ پھر اس نے جیل کے آس پاس کے مقامات پر بمباری کی۔

دریں اثنا ایک کرد خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ داعش کے عناصر نے انہیں نشانہ بنانے کے بعد تین ایندھن کے ٹینکوں کو الحسکہ کے جنوب میں دھماکے سے اڑا دیا۔

حکومت کے میڈیا نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد تنظیم کے 20 ارکان جیل سے فرار ہو گئے ہیں۔

انسانی حقوق کی شامی رصدگاہ نے کا کہنا ہے کہ داخلی سکیورٹی فورسز "الاسایش" کے متعدد ارکان اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے فوجی دستے غویران جیل کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہوئے ہیں۔

شامی ڈیموکریٹک فورسز کے میڈیا سنٹر کے ڈائریکٹر فارہاد شامی نے ٹویٹر پر کہا کہ شامی ڈیموکریٹک فورسز اور ہماری داخلی سکیورٹی فورسز نے داعش کے دہشت گردوں کی ایک نئی بغاوت اور فرار کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے جو غویران جیل میں قید ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بغاوت جیل کے قریب ایک کار بم کے دھماکے کے ساتھ ہوئی جو داعش کے سلیپر سیلز کے ذریعے کیا گیا۔ یہ پڑوسی محلوں سے گھس آئے اور اندرونی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں