مکہ میں طلوع آفتاب اور پورے چاند کے چمکنے کے دلفریب مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

طلوع آفتاب اور پورے چاند کے مناظر جہاں بھی ہوں اہل دل کے لیے غیر معمولی کشش رکھتے ہیں۔ ایک سعودی فوٹو گرافر نے مکہ مکرمہ کی پہاڑیوں سے ابھرتے سورج اور پوری آب وتاب سے چمکتے چاند کے مناظر کو کیمرے کے لیے صارفین تک پہنچانے کی منفرد کوشش کی ہے۔

فوٹو گرافر بندر ادریس صغیر نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ کہ مکہ مکرمہ سے 30 کلو میٹر کی مسافت پر واقع الجموم گورنری کے نواحی مقام المرشدیہ سے طلوع آفتاب کے موسم سرما میں خوبصورت مناظر اور رات کے وقت چمکتے چاند کے مناظر کی عکس بندی کی۔ اس نے بتایا کہ اس نے یہ تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں جنہیں لوگوں نے بے حد سراہا۔

اس نے بتایا کہ میں فجر کی نماز کے فوراً بعد اس جگہ پر موجود تھا جہاں سے مجھے طلوع آفتاب کے جادوئی لمحات کی عکس بندی کرنا تھی اور میں سورج کے طلوع ہونے کا منتظر تھا۔ صبح 6:50 پر سورج نمودار ہونے لگا۔ اس وقت سورج گہرے گھنے بادلوں میں گھرا ہوا تھا۔

اس نے نشاندہی کی کہ طلوع آفتاب کے مراحل ایک عجیب کائناتی مظہر ہیں، کیونکہ یہ آسمان میں روزمرہ کی ظاہری حرکت کے نتیجے میں افق پر آسمانی جسم کے ظہور کے آغاز کا لمحہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے طلوع آفتاب کے لمحات کو دستاویزی شکل دینا پسند ہے کیونکہ وہ فوٹوگرافروں کے لیے سنہری وقت تصور کیا جاتا ہے۔اس وقت سورج کا رنگ سنہری ہوتا ہے اور دیکھنے والوں پر سحر طاری کردیتا ہے۔

فوٹو جرنلسٹ "محمد البستانی" کا کہنا تھا کہ گذشتہ رات چاند کی نظر نے مجھے مسحور کر دیا تھا۔ اس لیے میں نے اس وقت فوٹو گرافی کے اوزار اٹھانے اور رات کے وقت پورے چاند کی تصویر کشی کے لیے موقع غنیمت جانا۔ اس نے بھی اپنے کیمرے میں پورے چاند کی تصاویر محفوظ کیں جنہیں سوشل میڈیا پر شیر کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں