چھ سے زیادہ عالمی زبانوں میں مسجد حرام کی الیکٹرانک گائیڈ میپ سروس

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کے زیراہتمام انجینیرنگ پراجیکٹس اینڈ سٹڈیز ایجنسی مسجد حرام اور اس کے صحنوں اور سہولیات کے مقامی رہ نمائی کے نقشے دکھانے کے لیے انٹرایکٹو اسکرین گائیڈ سروس فراہم کی ہے۔ اس سروس کا مقصد مسجد حرام کے لیے رہ نمائی کے نظام کو ترقی دینا اور سروسز کے معیار کو بہتر کرنا ہے۔

جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سروے اینڈ جیوگرافک انفارمیشن سسٹمز کے ڈائریکٹر انجینیر ادیب بن حسن کاظم نے کہا کہ اس سروس کا مقصد مذہبی شعائر کی ادائیگی اور مشاعر مقدسہ ، مطاف اور مسعی کی عمارت کو براہ راست دکھا کر ان تک رسائی میں مدد فراہم کرنا ہے۔اس سروسز کی مدد سے ڈیوائس کے مقام سے مطلوبہ منزل تک نقل و حرکت کے راستے، جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے فراہم کردہ سہولیات اور سروس سائٹس کے علاوہ بیت الخلا کی سہولیات، کارٹ سروس سائٹس اور دیگر نشانات سمیت 16 سے زیادہ مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

انٹرایکٹو اسکرین بیت اللہ میں آنے والوں کے ثقافتی اور علمی تنوع کے مطابق 6 سے زیادہ بڑی زبانوں میں ڈیٹا ڈسپلے کرنے کی بھی اجازت دیتی ہے۔اسے QR کوڈ کے استعمال کے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ حرم مکی میں متعلقہ مقام تک رسائی اور اس تک پہنچنےکے لیے مقام کو براؤز کرکے ان تک پہنچا جا سکتا ہے۔

کاظم نے مزید کہا کہ موجودہ ڈیزائن ایک دھاتی فریم (اسٹائل سٹیل) ہے جس کی لمبائی 1.840 میٹر اور چوڑائی 1.855 میٹر ہے۔ کاغذی نقشہ 1.759 میٹر لمبا، 1.762 میٹر چوڑا اور زمین کی سطح سے اونچائی میں مختلف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں