جدہ میں شوارما سیخ پر ناچتے چوہے کی ویڈیو،ہوٹل سیل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میونسپلٹی انتظامیہ نے ریستورانوں میں ماحولیاتی صحت اور حفظان صحت کے ضوابط کی صریح خلاف ورزی پر ایک ہوٹل کو سیل کردیا ہے۔ یہ ہوٹل اس وقت سیل کیا گیا جب اس میں تیار ہونے والے شوارما کی ایک سیخ پرچوہے کو دیکھا گیا۔

یہ واقعہ جدہ میں البغدادیہ کالونی میں ایک ریسٹورنٹ میں پیش آیا۔ سیخ پر چوہے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈٰیا پر وائرل ہوئی جس پر حکام نے ہوٹل کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے صفائی کے ناقص انتظامات پر سیل کردیا۔

مختصر دورانیے کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شوارما سیخ پر ایک بڑا چوہا دیکھا جا سکتا ہے۔ چوہا انتہائی سکون سے سیخ پر گھومتا ہے اور اسے کھاتا ہے۔ ویڈیو بنانے والے شخص کے سوا اسے کسی نے نہیں دیکھا۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے سامنے آنے پر شہریوں نے اس پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں نے شوارما کھانے کے شوقین لوگوں کو بھی کہا کہ وہ کوئی بھی ایسی چیز کھانے سےقبل اس کی صفائی کو یقینی بنائیں۔ چوہا دیکھ کر شوارما کھانے والے ہمیشہ کے لیے اس سے توبہ تائب ہوجائیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں