پرانے وڈیو گیمز جمع کرنے کا متوالا سعودی یوٹیوبر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی یوٹیوبر معجب جیمر کا ہال اُن مختلف گیمز اور آلات سے بھرا ہوا ہے جن کو ایک زمانہ گزر گیا۔ یہ چیزیں 1980ء کی دہائی سے تعلق رکھتی ہیں۔ تفریح کے ان پرانے آلات کو معجب جیسا چاہنے والا "نوادرات" کے طور پر محفوظ رکھتا ہے۔

سعودی یوٹیوبر نے اس مشغلے کا آغاز 11 برس قبل کیا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے اس نے بتایا کہ اس شوق کا سبب میرے بڑے بھائیوں کا 1990ء کی دہائی کے دوران کے گیمز کو سنبھال کر رکھنا بنا۔ اگرچہ میں اس وقت چھوٹا تھا تاہم اس نے مجھ پر اثر چھوڑا۔

معجب کے مطابق اس کے پاس پرانے گیمز کا اکثر حصہ موجود ہے۔ اس کے پاسAtari کمپنی کا گیم بھی محفوظ ہے جو اس کے پاس سب سے پرانی چیز ہے۔ اس گیم کو 1977ء میں بنایا گیا تھا۔ معجب کے پاس مہنگے ترین گیمز میں NEOGEO، SEGA MASTER SYSTEM، SEGA GENESISK، PS1، SEGA SATURN، Nintendo 64. وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے ہال میں 1987ء کا "آركيد" گیم بھی ہے۔

معجب سمجھتا ہے کہ اس کا یہ شوق حالیہ عرصے میں غیر مانوس نہیں رہا کیوں کہ اس سے ملتے جلتے شوق اور مشغلے سامنے آ چکے ہیں۔ معجب کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں اس کا والا شوق رکھنے والے کافی لوگ ہیں جن میں اکثریت امریکا میں پائی جاتی ہے۔ اس نے بتایا کہ وہ صرف گیمز جمع کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ وہ گیمز بنانے والی کمپنیوں کی تاریخ اور گیمز بنانے میں واقع ہونے والی غلطیوں کا بھی گہرائی میں جا کر مطالعہ کرتا ہے۔ اس حوالے سے میرے سعودی عرب اور بیرونی دنیا میں بہت سے دوست بن چکے ہیں۔

سعودی یوٹیوبر بعض ممالک کے سفر کا فائدہ اٹھاتے ہوئے وہاں وڈیو گیمز کی چھان بین اور خریداری کرتا ہے۔ بالخصوص جاپان میں یہ کثرت سے پائے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں