امارات پر حوثی حملے کی مذمت میں سلامتی کونسل کا بیان ، خلیج تعاون کونسل کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر نائف فلاح مبارک الحجرف نے 21 جنوری 2022ء کو عالمی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری بیان کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ بیان میں متحدہ عرب امارات میں تنصیبات پر حوثی ملیشیا کے دہشت گرد حملوں کی مذمت کی گئی۔ یہ حملے 17 جنوری بروز پیر کیے گئے تھے۔

ڈاکٹر نائف کے مطابق سلامتی کونسل کی جانب سے مذکورہ بیان کا جاری ہونا یہ باور کراتا ہے کہ عالمی برادری یمنی بحران کو کتنی زیادہ اہمیت دیتی ہے۔ خلیج تعاون کونسل کے سکریٹری جنرل کے مطابق کونسل یمن کے بحران کے خاتمے کے واسطے سیاسی حل پر زور دیتی ہے۔ یہ حل خلیجی منصوبے ، قومی مکالمہ کانفرنس کے متفقہ فیصلوں اور سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2216 کی بنیاد پر مبنی ہونا چاہیے۔

ڈاکٹر نائف نے حوثی ملیشیا پر زور دیا کہ وہ فائر بندی کے مطالبات کا مثبت جواب دے اور اقوام متحدہ اور اس کے یمن کے لیے خصوصی ایلچی کی جانب سے یمنی اطراف کے بیچ سیاسی مشاورت کے دوبارہ آغاز کے واسطے کی جانے والی کوششوں میں مثبت طور سے شامل ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں