سعودی ہواباز نے مکہ مکرمہ کے اوپر سے طیارے نہ گزرنے کی وجہ بتا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی ہواباز کیپٹن عبداللہ بن صالح الغامدی نے باور کرایا ہے کہ خادم حرمین شریفین کی حکومت کی جانب سے مکہ مکرمہ کو نو فلائی زون قرار دیے جانے کا مقصد غیر مسلموں کو اس مقدس علاقے کی فضاؤں سے گزرنے کا موقع نہ دینا ہے۔

الغامدی نے یہ بات ٹویٹر پر جاری کیے گئے اپنے ایک وڈیو کلپ میں بتائی۔ انہوں نے مکہ مکرمہ کی فضاؤں میں طیاروں کے نہ گزرنے کے حوالے سے غیر حقیقی دعوؤں کو یکسر مسترد کر دیا۔ ان دعوؤں میں یہ وجہ بھی بیان کی جاتی ہے کہ مکہ مکرمہ میں ایک خصوصی مقناطیسیت ہے جس کے سبب طیارے وہاں سے نہیں گزر سکتے۔ الغامدی کی اس وڈیو کے جاری ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر اس کو دیکھنے والوں کی تعداد 2.5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔

الغامدی کے مطابق طیاروں کے نہ گزرنے کا دوسرا سبب مکہ مکرمہ کا پہاڑی علاقہ ہونا ہے۔ لہذا اس کے اوپر سے طیاروں کے گزرنے سے شور اور تنگی پیدا ہوتی ہے۔ یہ عوامل طواف کرنے والوں اور عبادت کرنے والوں کی توجہ اور یکسوئی کو متاثر کر سکتے ہیں۔ اس لیے کہ اس مقام پر تمام لوگوں کو خاموشی اور سکون کی ضرورت ہوتی ہے تا کہ وہ پورے اطمینان کے ساتھ ایمانی فضاؤں میں عبادات انجام دے سکیں۔

الغامدی نے واضح کیا کہ اس حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت تصورات کو ختم کرنے کے لیے انہیں یہ وڈیو بنانا پڑی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں