عرب اور عالمی شخصیات کا روپ دھار کر سوشل میڈیا کو حیران کرنے والا سعودی نوجوان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی نوجوان محمد الشمری نے اپنی اداکاری کی خدا داد صلاحیت کو ثابت کرنے کے لیے اپنے گرد موجود تمام وسائل اور لوازمات کا استعمال کیا۔ سوشل میڈیا پر الشمری کے ویڈیو کلپوں کی بھرمار ہو چکی ہے جو اس نے ٹویٹر اور ٹک ٹاک پر جاری کیے۔ ان وڈیو کلپوں میں الشمری نے کئی عرب اور عالمی مشہور شخصیات کا روپ دھارا۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے الشمری نے بتایا کہ "میں فلموں کا اور عالمی اور عرب اداکاروں کی نقل کرنے کا دیوانہ ہوں.. میں نے خاموش کامیڈی اور دیگر فنی نمونوں میں اپنی صلاحیتوں کو منوانے کے لیے ماحول کا بھرپور استعمال کیا"۔

الشمری کے مطابق وہ کامیڈی کے پرانے کلاسیکل فن کے عاشق ہیں۔ اس وجہ سے صرف 23 برس کی عمر میں ہی وہ اس فن کے بارے میں بہت زیادہ پڑھ چکے ہیں۔

الشمری کا کہنا ہے کہ وہ اپنے وڈیو کلپوں کے لیے خصوصی ملبوسات حاصل کرتے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ گھر میں یا اپنے دوستوں کے پاس موجود کپڑوں کو دیکھتے ہیں۔ ساتھ ہی وہ مختلف شخصیات کے روپ کے لیے مطلوب میک اپ کے لوازمات بھی فراہم کرتے ہیں۔ الشمری وڈیو کلپ میں شریک اپنے بھائیوں اور دوستوں کو تربیت دیتے ہیں۔

الشمری کے مطابق ایک برس تک تجربات اور عکس بندی کے ذریعے وہ وڈیو کلپوں کی ایک بڑی تعداد تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ اس دوران میں انہیں حوصلہ شکنی پر مبنی الفاظ بھی سننا پڑے تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری۔

الشمری نے بتایا کہ انہوں نے چارلی چلپن کی شخصیت پر 5 سے زیادہ وڈیو کلپ تیار کیے۔ انہوں نے خاموش کامیڈی کے بے تاج بادشاہ کی زندگی کو پڑھا اور ان کے کام پر بننے والی دستاویزی فلمیں دیکھیں۔

محمد الشمری نے کئی عرب شخصیات کا بھی روپ دھارا۔ ان میں عرب فن کاروں یاسر العظمہ ، ناصر القصبی اور رابح صقر کے علاوہ سوشل میڈیا سیلیبرٹی یاسر البحری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ الشمری نے امریکی اداکاروں مثلا سلویسٹر اسٹیلیون ، مارلن رینڈو اور دیگر کی نقل بھی کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں