’کچھ لوگ عراق میں خوف پھیلانے کے لیے دہشت گردی کا خطرہ بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں‘

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

عراق میں صدری تحریک کے سربراہ مقتدیٰ الصدر نے کہا ہے کہ کچھ لوگ خوف اور فرقہ واریت پھیلانے کے لیے دہشت گردی کے خطرے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں۔

انہوں نے ٹویٹر پر لکھا کہ دہشت گرد دشمن یہ خوف پھیلاتا ہے کہ وہ آنے والا ہے۔ سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کچھ لوگ عراقی عوام میں خوف، دہشت اور فرقہ واریت پھیلانے کے لیے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہیں۔ ایسے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ زمین اور عزت کے محافظ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے ہم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر پوری طرح تیار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو عراقی فوج کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنا چاہیے جس کی ذمہ داری عراق کی حفاظت کی ہے۔

عراقی وزیر دفاع جمعہ عناد نےکہا کہ عراق اور شام کی سرحدیں محفوظ ہیں اور صورت حال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ الحسکہ جیل کے واقعات پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ اس وقت صورت حال بہتر ہے اور قابو میں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں