سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں سردی کی لہر کب تک جاری رہے گی؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے قومی مرکز برائے موسمیات کے سرکاری ترجمان حسین القحطانی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہیں توقع ہے کہ سعودی عرب سرد ہوا کی لہروں سے متاثر رہے گا جس کے نتیجے میں درجہ حرارت کم رہے گا۔

خاص طور پر مملکت کے شمال، مشرق اور وسطی علاقوں میں درجہ حرات میں کمی آئی ہے۔ مملکت میں سردیوں کے موسم کے پہلے تہائی حصے میں درجہ حرارت منفی چھ درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

القحطانی نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب میں اس وقت خاص طور پر شمال اور وسطی علاقوں میں بارش کا موسم ہے اور ہم اس بات کو رد نہیں کرتے کہ ریاض شہر اور اس سے منسلک گورنریوں پر سردیوں کے موسم کی لہر برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے دوسرے اداروں کے ساتھ مل کر موسمی اثرات سے نمٹنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں