سلامتی کونسل حوثیوں کے جارحانہ رویے کا موثر سد باب کرے: سعودی عرب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے پیرکے روز کہا ہے کہ مملکت ملک کے جنوب اور ابوظبی میں شہری املاک اور اہم تنصیبات پر حوثیوں کے بار بار حملوں کی مذمت کرتی ہے۔

ایک بیان میں سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مملکت بین الاقوامی برادری پر زور دیتی ہے کہ وہ عالمی امن وسلامتی کو یقینی بنانے کی خاطر حوثیوں کے "جارحانہ" رویے کو اس طرح سے ختم کرنے کے لیے آگے بڑھے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کو حوثی ملیشیا کے جارحانہ رویے کا موثر طریقے سے سد باب کرنا چاہیے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا نے یمن میں تباہی مچا دی ہے اور یمنی عوام کا قتل عام کررہی ہے۔

پیر کے روزعرب ، مغربی ممالک اور بین الاقوامی اداروں نے حوثی دہشت گرد ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مذمت کی۔

حوثیوں کے حملوں پر سب سے نمایاں ردعمل میں خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل نایف الحجرف نے حوثی گروپ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی جانب دو بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کی مذمت کی، جن میں شہریوں اور شہری املاک کو نشانہ بنایا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں