ولی عہد کی دعوت پر تھائی لینڈ کے وزیراعظم رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر تھائی لینڈ کے وزیر اعظم اور وزیر دفاع جنرل پرایوت چان اوچا آئندہ منگل اور بدھ کو مملکت کا سرکاری دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ ہے کہ یہ دورہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ اس دورے کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک رابطہ کاری اور مشترکہ امور میں مشاورت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ یہ دورہ مملکت کی جانب سے مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ رابطے کے پُل بنانے کی خواہش کا اظہار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں