ابوظبی پر حملے میں استعمال ہونے والا حوثیوں کا میزائل لانچنگ پیڈ تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق لڑاکا طیاروں نے یمن کے صوبے الجوف میں حوثیوں کے میزائل داغنے کے اُس لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دیا ہے جو ابوظبی پر حملے کی کوشش میں استعمال ہوا۔

اماراتی وزارت دفاع نے آج پیر کے روز اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ وزارت دفاع میں مشترکہ آپریشنز کی کمان کے مطابق ایک F-16 طیارہ یمن کے صوبے الجوف میں بیسلٹک میزائل داغنے کے لانچنگ پیڈ کو تباہ کر دینے میں کامیاب ہو گیا۔ الحزم ضلع میں پیر کو علی الصبح تباہ کیا جانے والا یہ لانچنگ پیڈ ابوظبی کی سمت دو بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کے فوری بعد تباہ کر دیا گیا۔

وزارت دفاع نے حوثیوں کے زیر انتظام لانچنگ پیڈ کے تباہ کیے جانے کی تصدیقی وڈیو بھی جاری کی ہے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے امارات کی سمت داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا گیا۔ سرکاری خبر رساں "وام" نے پیر کے روز وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تباہ شدہ میزائلوں کے ٹکڑے ابوظبی کے اطراف مختلف علاقوں میں گرے۔ وزارت دفاع کے مطابق ریاست کو ہر قسم کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام مطلوبہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں