توانائی کو مقامی سطح پر اپنانے کے لیے جلد کمیٹی قائم کی جائے گی: سعودی وزیر توانائی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے کو بجلی کی پیداوار کے لیے اعلیٰ کمیٹی برائے انرجی مکس افیئرز کی چھتری تلے مقامی بنانے اور قابل تجدید توانائی کے شعبے کو فعال کرنے کے لیے جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

اس کمیٹی کی صدارت ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کریں گے تاکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی حاصل کرنے اور باہمی تعاون کے طریقوں کو فروغ دیا جا سکے۔

شہزادہ عبدالعزیز نے ’اکتفا 2022‘ فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ ہمارے جامع اور مشترکہ نقطہ نظر نے ہمیں توانائی کی بچت پروگرام، بجلی کے شعبے کے انضمام اور کاربن سرکلر اکانومی انیشی ایٹو جیسے بڑے قومی منصوبوں کے چیلنجوں پر قابو پانے کے قابل بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی نقطہ نظر موجودہ منصوبوں پر بھی لاگو ہوتا ہے جیسے کہ مائع ایندھن کو تبدیل کرنے کے ہمارے قومی پروگرام جس کے ذریعے مملکت روزانہ 10 لاکھ بیرل خام تیل فراہم کرے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں