یمن اور حوثی

حوثیوں نے یمن کو پڑوسیوں پرحملوں کے لیے پلیٹ فارم بنا دیا: معین عبدالملک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن کے وزیر اعظم معین عبدالملک نے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا نے ایران کو یمن کے پڑوسی ممالک کو نشانہ بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ ان کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری ان حوثی دہشت گردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے۔

یمن میں برطانوی سفیر رچرڈ اوپن ہائیم سے منگل کے روز عبوری دارالحکومت عدن میں ملاقات کے دوران انہوں نے حوثیوں کی مسلسل بڑھتی ہوئی جارحیت ، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی بار بار کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر ہم آہنگی اور ریاست کی بحالی اور حوثی بغاوت کے خاتمے کے لیے برطانوی کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقوں نے پڑوسی ممالک اور بین الاقوامی نیوی گیشن کو یمن میں ایران کے بازو کے خطرات کو ختم کرنے اور امن کے مطالبات سے نمٹنے کے بارے میں بات چیت کی اور اس حوالے سے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے کردار پر بھی بات کی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم نے آئینی حکومت یمنی عوام کی حمایت میں برطانوی کردار اور سلامتی کونسل میں دو طرفہ یا بین الاقوامی سطح پر حکومت کی حمایت کے لیے اس کے فعال اور اہم اقدامات کی تعریف کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں