سعودی عرب: جازان کے جبال حشر کیلے کی منفرد قسم کی کاشت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

جنوب مغربی سعودی عرب میں جازان کے علاقے میں الدیر گورنری کے الحشر پہاڑوں میں کیلے کی ایک نایاب قسم کا درخت اگایا جاتا ہے جسے "پہاڑی کیلا" کہا جاتا ہے۔

اس خطے کے پہاڑ بالعموم اور حشر کے پہاڑ بالخصوص اس قسم کے کیلے کے لیے مشہور ہیں۔ اس کی خصوصیت اس کی خوشبودار بو اور منفرد ذائقہ ہے جو کہ اس کے دانوں کے سائز کے علاوہ دیگر اقسام سے مختلف ہے۔

ایک مقامی کاشت کار مفزع الحریصی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ حشر پہاڑوں میں کیلے کی کاشت انہیں اجداد سے ورثے میں ملی ہے۔ یہ زرعی چھتوں میں اگایا جاتا ہے۔ یہ ان اقسام میں سے ایک ہے جو صرف ان علاقوں میں اگایا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے ٹحنڈی اور اونچی جگہ ضروری ہے۔

دو اقسام کے کیلے

الحریصی نے انکشاف کیا کہ الحشر کے پہاڑوں پر کاشت کیے جانے والے کیلے کی دو قسمیں ہیں۔ ایک قسم کو "الغنمی" کہا جاتا ہے اور فصل کی کٹائی کے وقت اس کے دانے سائز اور لمبائی میں چھوٹے ہوتے ہیں جب کہ دوسری کو "بقری" کہا جاتا ہے۔ اس کے دانے چھوٹے ہوتے ہیں لیکن ان کا سائز الغنمی سے بڑا ہوتا ہے اور اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ صرف کسان ہی اپنی مہارت کی وجہ سے ان کیلوں میں فرق بتا سکتے ہیں۔

الحریصی نے نشاندہی کی کہ کیلے کی اس قسم کی امتیازی بات یہ ہے کہ اسے کاشتکار کی طرف سے دیکھ بھال کی ضرورت نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کاشت میں کسی مشکل کا سامنا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کی تھوڑی مقدار میں پانی کی ضرورت ہےکیونکہ اسے صرف بارش کے پانی سے سیراب کیا جاتا ہے۔ کیلے کے درخت کی جڑوں کو گہرائی میں دفن کیا جانا چاہیے۔ یہ 80 سینٹی میٹر سے ایک میٹر تک ہونی چاہیےت۔ اس کی جڑوں کو پتھروں سے پاک خشک جگہ پرمٹی میں دبایا جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کیلے کے پھلوں کی فروخت کا عمل ماضی میں کئی مراحل سے گزرتا تھا۔ اونٹوں اور گدھوں پر جازان کے علاقے میں حجن، ھروب اور الدیر کے بازاروں کے علاوہ عسیر کے علاقے میں جنوبی ظہران ا احد رفائیدہ کے علاوہ دور دراز کی منڈیوں تک لے جایا جاتا ہے۔ یہ کیلے کلو کے حساب سے فروخت ہوتے ہیں۔ مارکیٹ میں وقت اور دستیاب اس کیلے کی قیمت ایک کلو 20 سے 25 ریال کے درمیان ہوتی ہے تاہم جب فصل ختم ہوجائے تو اس کی قیمت فی کلو تیس ریال تک پہنچ جاتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں