یمنی فوج اور حوثی باغیوں میں لڑائی کی ویڈیو، فوج کی پیش قدمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

یمنی فوج کے دستے، جوائنٹس بریگیڈز کے ساتھ مل کر مآرب گورنری کے جنوب میں پیش قدمی کر رہے ہیں۔ یمنی فوج کے اس آپریشن میں یمن میں آئینی فوج کی معاون عرب اتحادی فوج کی فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔

یمنی فوج کے میڈیا آفس نے بدھ کے روز ایک ویڈیو کلپ شائع کیا ہے جس میں حریب کے محاذ پر لڑائیوں اور اس علاقے میں باغی ملیشیا کے ٹھکانوں پر فوجی دستوں کی پیش قدمی دکھائی گئی ہے۔

فوج نے حریب اور عبدیہ کو ملانے والی شاہراہ کے مرکزی چوک پر قبضہ کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ جوبا میں الفلیحہ اور الردھہ کے تمام علاقوں پر اپنے کنٹرول قائم کرلیا ہے۔

دریں اثنا العربیہ/الحدث کے نمائندے نے اطلاع دی ہے کہ جوائنٹس بریگیڈز عقبہ ملعا کی طرف پیش قدمی کر رہے ہیں۔ یہ علاقے مآرب کے جنوب میں الجوبہ اور حریب کےدرمیان واقع ہیں۔ ان علاقوں پر حوثیوں کو شکست دینے کے لیےگھمسان کی لڑائی جاری ہے۔ دوسری طرف ان علاقوں میں حوثی ملیشیا میں پھوٹ کی اطلاعات ہیں۔

یمنی فوج نے جنوب میں حریب اور عبدیہ ڈاریکٹوریٹس سے نظر آنے والے پہاڑوں اور اسٹریٹیجک مقامات پر بھی کنٹرول کا اعلان کیا ہے۔

جنوبی محاذ پر حوثی باغی ملیشیا کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے۔ یمنی فوج کے 55 ویں انفنٹری بریگیڈ کے کمانڈر علی الحمیدی کے چند روز قبل اس انکشاف کیا تھا کہ حوثی ملیشیا الجوبہ محاذوں پر اپنے بدترین دن گزار رہی ہے۔ حوثی باغی مآرب گورنری کے مغرب میں الکسارہ، المشجح اور صرواح کے محاذوں تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ جنوبی محاذ حوثی ملیشیا کے لیے جھنم بن گئے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں