ریاض: شہریوں کو اسلحہ لہرا کر دھمکانے والا نبوت کا جھوٹا دعویدار گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض پولیس نے نبوت کاجھوٹا دعوی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مذکورہ شخص کو ٹویٹر پر شیئر ہونے والی ویڈیو کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

بڑے پیمانے پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں مذکورہ شخص نے نبوت کا دعوی کیا اور سکیورٹی اہلکاروں کو برا بھلا کہتا رہا۔

ریاض پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدہ شخص نے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور راہ گیروں کو اسلحہ کے زور پر ڈرایا ہے‘۔

پولیس نے کہا ہے کہ ’جب اسے گرفتار کیا گیا تو اس وقت وہ غیر طبعی حالت میں تھا‘۔

’مذکورہ شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کیا جائے گا‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں