سعودی عرب کا قومی دن اور یوم تاسیس الگ الگ کیوں ہیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے صدارتی فرمان میں 22 فروری کو یوم تاسیس کی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ یہ تعطیل مملکت کے یوم تاسیس کی مناسبت سے کی گئی جائے گی۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا سعودی عرب میں قومی دن اور یوم تاسیس الگ الگ ہیں؟۔ ذیل میں اسی سوال کا جواب یا جا رہا ہے۔

سنہ 1139ھ کے وسط بہ مطابق فروری 1727 کو امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست کے قیام کا اعلان کیا۔ یہ ریاست 1233ھ بہ مطابق 1818ء تک قائم رہی۔ اس وقت مملکت کا دارالحکومت الدرعیہ تھا۔ ریاست کا دستور قرآن کریم اور سنت رسول صلی اللہ علیہ وسلم قرار پایا۔ اسی اعتبار سے خادم الحرمین الشریفین نے بائیس فروری کو یوم تاسیس کی مناسبت سے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

جہاں تک قومی دن کا تعلق ہے تو یہ 21 جمادی الاول 1351ھ کو مملکت کو متحد کرنے کے موقعے پر 23 ستمبر 1932قومی دن کا اعلان کیا۔

سعودی عرب میں قومی دن معمول کے مطابق ہرسال منایا جاتا ہے۔ اب سعودی عرب کے یوم تاسیس کے لیے 22 فروری کو اعلان کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں