سعودی عرب: دائر گورنری میں نواں سالانہ کافی میلہ سج گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے جنوب میں جازان کے علاقے میں الدایر بنی مالک گورنری میں نواں خولانی کافی فیسٹیول آج 28 جنوری کو شروع ہوگیا ہے۔ یہ میلہ گذشتہ آٹھ سال سے روایتی جوش اور ثقافتی جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے جس میں مقامی سطح پر کاشت کی جانے والی کافی کی مختلف اقسام کی نمائش کی جاتی ہے۔

میلے کو کامیاب بنانے اور اس کے مقاصد کے حصول کے لیے اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

الدائر گورنری میں شروع ہونے والے کافی میلے میں ’کافی کے 150‘ اقسام کے فارمز کی نمائش کی جا رہی ہے جن میں مقامی کاشت کار کافی کے حوالے سے اپنے کئی سال سے جاری تجربات پیش کررہے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق جازان کے مشرقی حصے میں واقع الدایر گورنری، فارموں اور سعودی خولانی کافی کے درختوں کی تعداد میں مملکت سعودی عرب میں پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں پر کافی کے 994 فارمز ہیں جن میں کافی کے پھل دار پودوں کی تعداد 218,000 سے زیادہ ہے۔ یہاں پر ہر سال 600,000 کلو سے زیادہ سعودی خولانی کافی کاشت کی جاتی ہے۔

گورنری میں فارمز زرعی چھتوں کی بحالی کے اقدام کے ذریعے بہترین کارکردگی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جہاں 589 فارموں کی بحالی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ نامیاتی تبدیلی کے پروگرام میں 25 سے زیادہ نامیاتی فارم شامل ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں