شام میں داعشی شدت پسندوں کا ’العربیہ‘ کی ٹیم پر حملہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

جمعرات کو شام کے علاقے حسکہ میں شدت پسند تنظیم ’داعش‘ کے جنگجوؤں نے العربیہ اور برادر ٹی وی چینل الحدث کی ٹیم کے ساتھ اس علاقے میں موجود امریکی فوج پر بھی فائرنگ کی۔

داعش نے العربیہ چینل کی ٹیم کو ہدف بنانے کی کوشش کے دوران گولے داغے۔ یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب حال ہی میں داعش نے حسکہ میں قائم گویران جیل پر کنٹرول حاصل کرنے کی ناکام کوشش کی تھی مگر سیرین ڈیموکریٹک فورسز نے اس کوشش کو ناکام بنا دیا تھا۔

اور ایک ویڈیو کلپ میں داعش کے ایک رکن کی گرفتاری کو ریکارڈ کیا گیا جس نے ممکنہ طور پر العربیہ اور الحدث کے عملے کو نشانہ بنانے کی کوشش میں حصہ لیا تھا۔

23 جنوری کو العربیہ اور الحدث ٹی وی کی ٹیم ایک گولے سے بچ گئی جو گویران جیل کے آس پاس میں کرد فورسز اور داعش کے عناصر کے درمیان خونریز واقعات کی براہ راست کوریج کے دوران ان کے قریب گرا۔

داعش کے عسکریت پسندوں کی طرف سے گذشتہ جمعرات کو الحسکہ گورنری میں واقع گویران جیل پر کیا گیا حملہ 2019 میں شام میں اس کے زیر کنٹرول علاقوں سے شکست کھانے کے بعد سے اس کے سب سے بڑے حملوں میں سے ایک ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں