سعودی عرب : موجودہ موسم کن چیزوں کی کاشت کے لیے بہترین ہے ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

موسمیات اور ماحولیات کے سعودی ماہر عبدالعزيز الحصينی کے مطابق دن کے دورانیے میں اضافے اور رات کے دورانیے میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ وقت بِرسیم (جانوروں کا چارہ)، تربوز اور کاٹن کی زراعت کے لیے بہترین شمار کیا جاتا ہے۔ اس سیزن کا آخری عرصہ تمام درختوں کی کاشت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

الحصینی نے مزید بتایا کہ رواں ہفتے کے آخر اور آئندہ ہفتے کے آغاز میں سعودی عرب کے زیادہ تر علاقوں میں درمیانی قوت کی سردی کی لہر داخل ہو گی۔ آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی بھی توقع ہے۔

مملکت کے قومی محکمہ موسمیات نے آج کے دن کی صورت حال کے بارے میں رپورٹ جاری کی۔ اس میں سعودی عرب کے شمالی ، مشرقی اور وسطی علاقوں میں درجہ حرات میں کمی کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ یہ صورت حال بتدریج مملکت کے جنوبی حصے پر بھی اثر انداز ہو گی۔ اس دوران میں تند و تیز ہواؤں کا امکان ہے جب کہ الشرقیہ ، ریاض اور جازان صوبوں میں اُفقی حدّ نظر میں کمی واقع ہو گی۔

اسی طرح جازان، عسیر، باحہ، مکہ مکرمہ، شمالی حدود اور الجوف کے صوبوں میں رات اور صبح سویرے کے وقتوں میں دھند کی توقع ہے۔ علاوہ ازیں شمالی حدود ، الجوف اور تبوک کے صوبوں میں برف باری بھی خارج از امکان نہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں