سعودی عرب: یوم تاسیس کی تعطیل سرکاری اور نجی دونوں شعبوں میں ہو گی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں انسانی وسائل اور سماجی بہبود کے وزیر انجینئر احمد الراجحی نے تصدیق کی ہے کہ یوم تاسیس پر سرکاری تعطیل سے متعلق شاہی فرمان سرکاری اور نجی دونوں سیکٹروں کے لیے ہے۔

انہوں نے یہ بات ہفتے کی شام کی گئی اپنی ٹویٹ میں کہی۔

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کے روز جاری ایک شاہی فرمان میں اعلان کیا تھا کہ سعودی ریاست کی تاسیس کا دن منانے کے لیے ہر سال 22 فروری کو سرکاری تعطیل ہوا کرے گی۔ یہ دن "یومِ تاسیس" کے نام سے منایا جائے گا۔

شاہی فرمان کے مطابق 1139 ہجری مطابق فروری 1727ء میں امام محمد بن سعود نے پہلی سعودی ریاست کی تاسیس کا اعلان کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں