اسرائیلی صدر کی پہلے دورے پر متحدہ عرب امارات آمد، شاندار استقبال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

اسرائیل کے صدر اسحاق ہرتصوغ آج اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے پہلے دورے پر ابوظبی پہنچے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

صدر کے دفتر کی جانب سے اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا دورہ ہے۔ دورے کا مقصد اسرائیل اور امارات کے درمیان تعلقات مضبوط بنانا ہیں۔

اسرائیلی صدر کے مطابق وہ ابوظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی ذاتی دعوت پر امارات کی قیادت سے ملاقات کریں گے۔

یاد رہے کہ اماراتی ولی عہد نے دسمبر 2021ء میں اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے بھی ملاقات کی تھی۔

تقریبا دو سال قبل تل ابیب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے بعد سے امارات ایک سے زیادہ بار زور دے کر کہہ چکا ہے کہ خطے کی اقوام کی سلامتی اور امن کے ساتھ رہنے کا واحد راستہ مکالمہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں