امارات میں فضائی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے : شہری ہوابازی کی انتظامیہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں شہری ہوابازی کی انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ ریاست میں فضائی نقل و حرکت اور تمام فضائی پروازوں کی آمد و رفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

انتظامیہ نے باور کرایا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے امارات پر داغے گئے بیلسٹک میزائل کو فضا میں تباہ کرنے کے نتیجے میں پروازوں اور ہوائی اڈوں پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

انتظامیہ نے زور دیا کہ تمام خبروں کی ریاست میں سرکاری اداروں سے تصدیق کرا لینا چاہیے۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار کی شام دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزارت نے دفاع نےایک بیان میں کہا کہ اس حملے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیلسٹک میزائل کی باقیات آبادی والے علاقوں سے باہر گریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں