سعودی عرب کی وادی الاحسبہ میں موسم سرما کے طلسمی مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں موسم سرما کے ایک دلکش نظارے دیکھنے ہوں تو مملکت کے جنوب مغرب میں واقع المخواہ میں واقع وادی الاحسبہ ایک قدرتی پینٹنگ سے کم نہیں۔ بہتی ندیوں کا پانی اور سبزے ک بچھونا وادی میں آنے والوں پر سحر طاری کردیتا ہے۔

ایک مقامی فوٹوگرافر علی الشداوی نے وادی الاحسبہ کے مناظر کی تصویر کشی کی ہے۔ اس نے وادی کے جمالیاتی مناظر کو دستاویزی شکل دے کر سوشل میڈیا کے ذریعے اس کے طلسمی قدرتی حسن کو عام کیا ہے۔

جنوبی سعودی عرب کی تاریخ کے محقق ناصر الشدوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ پانی اور ہریالی سے بھری وادیاں سیاحوں کی توجہ کا ایک اہم مرکز ہوتی ہیں۔ وادی الاحسبہ بھی ایک ایسی وادی ہے جو المخواہ میں تا حد نگاہ پھیلی ہوئی ہے۔ یہ وادی جنوبی سعودی عرب میں سب سے طویل وادی جس کی لمبائی 50 کلومیٹر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وادی کا ذکر بہت سی تاریخی کتابوں میں کیا گیا ہے۔ یہ وادی مکہ اور یمن کے درمیان زمینی راستے پر واقع ہے۔ یہاں پانی کے چشمے، سبزہ اور گھنے جنگلات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ تازہ پانی، قدرتی مناظر، زرخیز مٹی اور گھنے درختوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ زرعی اعتبار سے بھی ایک زرخیز مقام ہے جہاں موسمی آم، کیلے، باجرا، مکئی اور دیگر کی متعدد پھل اور اجناس کاش کی جاتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں