متحدہ عرب امارات نے حوثیوں کا بیلسٹک میزائل تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار کی شام دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

وزارت نے دفاع نےایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیلسٹک میزائل کی باقیات آبادی والے علاقوں سے باہر گرے ہیں۔ وزارت دفاع نے آج پیر کو کہا کہ فضائی دفاع نے حوثی ملیشیا کی طرف سے داغا گیا میزائل روک کر اسے فضا ہی میں تباہ کردیا۔

لانچنگ پیڈ تباہ

امارات کی وزارت دفاع کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائیہ اور اتحادی قیادت نے کامیابی سے دشمن کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے بعد یمن میں میزائل لانچنگ کی جگہ اور پلیٹ فارم کو تباہ کردیا۔

وزارت نے دفاع تصدیق کی کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ریاست کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ابوظبی نے گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ اس کے دفاعی اداروں نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ حملہ ابوظبی پر ڈرون اور میزائل حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں