ویڈیو: امارات نے الجوف میں حوثیوں کا بیلسٹک لانچنگ پلیٹ فارم تباہ کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب یمنی شہر الجوف میں دہشت گرد حوثی ملیشیا کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کے پلیٹ فارم اور لانچنگ سائٹ کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ یہ لانچنگ پیڈ حوثی ملیشیا کی جانب سے متحدہ عرب امارات پر حملوں کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

امارات کی وزارت دفاع نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر کہا کہ متحدہ عرب امارات میں وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے بیلسٹک میزائل کے پلیٹ فارم اور لانچ سائٹ کو تباہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حوثی ملیشیا نے رات کو 0050 بجے الجوف سے ایک میزایل داغا گیا جسے فضا ہی میں تباہ کردیا گیا۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے اتوار کی شام دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے ملک کی طرف داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے اور اسے تباہ کرنے کا اعلان کیا۔

وزارت نے دفاع نےایک بیان میں کہا ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ بیلسٹک میزائل کی باقیات آبادی والے علاقوں سے باہر گرے ہیں۔ وزارت دفاع نے آج پیر کو کہا کہ ایئر ڈیفنس نے حوثی ملیشیا کی طرف سے داغا گیا میزائل روک کر اسے فضا ہی میں تباہ کردیا۔

لانچنگ پیڈ تباہ

امارات کی وزارت دفاع کی طرف سے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فضائیہ اور اتحادی قیادت نے کامیابی سے دشمن کی جگہوں کی نشاندہی کرنے کے بعد یمن میں میزائل لانچنگ کی جگہ اور پلیٹ فارم کو تباہ کر دیا۔

وزارت نے دفاع تصدیق کی کہ وہ کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ ہم ریاست کو حوثیوں کے حملوں سے بچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ابوظبی نے گذشتہ پیر کو اعلان کیا تھا کہ اس کے دفاعی اداروں نے ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں کی طرف سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روک کر تباہ کر دیا ہے۔ یہ حملہ ابوظبی پر ڈرون اور میزائل حملے میں تین افراد کی ہلاکت کے ایک ہفتے بعد ہوا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں