شاہین کےشوقین سعودی نے اماراتیوں کی اجارہ داری توڑا کرایلیٹ سے مقابلہ جیت لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

شاہین پرندوں کی پروش اور ان کے مقابلوں میں عرب شہریوں کی شمولیت کا شوق کسی سے ڈھکا چھپا نہیں مگر اس میدان میں متحدہ عرب امارات کےفالکنر پیش پیش رہتے ہیں، تاہم اس بار ایک سعودی فالکنر نے اپنے عقاب’شارع‘ کے ذریعے اماراتیوں کی اجارہ داری کوشکست دی ہے۔

سعودی فالکنر امین الملاح کا کہنا ہے کہ اسے اپنے شاہین ’شارع‘ کو مقابلے سے دست بردار ہونے کے بدلے میں 25 لاکھ سعودی ریال کی پیش کش کی گئی تھی تاکہ وہ ایلیٹ پرائیڈ آف جنریشنز فالکنری رن چیمپیئن شپ میں حصہ نہ لے۔ یہ مقابلہ حال ہی میں امارات میں اختتام پذیر ہوا۔

الملاح نے وضاحت کی کہ یہ پیشکش اس کی کھلی عوامی دوڑ "فرخ" میں شاندار فتح کے بعد ہوئی جہاں "السوم" کی رقم 20 لاکھ 50 ہزار درہم تھی۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ فالکن "شارع" مزید چیمپئن شپ اور ٹائٹل حاصل کر سکتا ہے۔وہ یہ رقم ایک سال کے اندر مختلف مقابلوں میں انعامات میں حصہ لے کر حاصل کر سکتا ہے۔

مقابلے میں سب سے مضبوط سمجھی جانے والی اس ریس میں اماراتیوں کی اجارہ داری کو توڑنے والے سعودی چیمپئن اور دنیا کے پہلے فالکنر نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے ایک فارم سے کیے گئے وعدے کو پورا کرتے ہوئے "شارع" خریدا ہے۔

امین ملاح نے کہانی سناتے ہوئے کہا کہ میں نے اس سے اپنے لیے فالکن محفوظ کرنے کو کہا تھا۔ میں نے اس سے یہ خریدنے کا وعدہ کیا تھا۔ پھر اس میں کافی وقت لگا اور ہم ریس کی تیاری کر رہے تھے۔ ہم نے 19 لاکھ ریال میں 40 شاہین خریدے۔ فارم کے مالک نے مجھے بلایا اور کہا فالکن تیار ہے۔ سچ کہوں تو مجھے اس وقت اس کی ضرورت نہیں تھی۔ یہاں تک کہ میرے ساتھیوں نے بھی مجھ سے کہا کہ اس سے معذرت کرلو لیکن میں نے انکار کر دیا اور ان سے کہا مجھے اس شخص سے اپنا وعدہ پورا کرنا ہے۔ میں نےاس سے 60،000 ریال میں فالکن خریدا۔ اللہ کا شکر ہے کہ یہ میرے لیے بہترین تھا۔

"شارع" کے نام کی وجہ کے بارے میں ملاح نے مزید کہا کہ ’شارع القحطانی " ایک پرانا سعودی فالکنر ہے جسے لوگ بہت پسند کرتے تھے۔ وہ ایک منصف مزاج اور اچھے انسان تھے۔ وہ بہت مناسب قیمت میں شاہین فروخت کرتے۔ وہ پرندے کی قیمت دو ہزار سے بیس ہزار ریال تک مقرر کرتے۔ میں نے انہی کے نام سے اس پرندے کا نام رکھا۔ میں چاہتا تھا کہ نئے عقاب فروش اور اس کے مقابلوں میں حصہ لینے والے بھی اس نام کی جان کاری حاصل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں