سعودی عرب تیل کی منڈی کے استحکام اور اوپیک + معاہدے پرقائم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی کابینہ نے منگل کو تیل کی منڈیوں کے استحکام اور اوپیک + معاہدے کے لیے مملکت کے عزم کی توثیق کی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسیوں نے اطلاع دی ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ابوظبی کے ولی عہد الشیخ محمد بن زید آل نہیان سے فون پر اوپیک + تیل کے معاہدے پر بات چیت کی۔ انہوں نے توانائی کی عالمی منڈیوں کے حوالے سے ہم آہنگی جاری رکھنے کا عہد کیا۔

اوپیک پلس جو تیل کے بڑے پروڈیوسرز پر مشتمل ہے تیل کی پیداوار کی پالیسی پر تبادلہ خیال کرنے کے لیےآج بدھ کو ورچوئل اجلاس منعقد کررہا ہے۔

یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یورپ میں مسلسل بدامنی اور روس کی جانب سے یوکرین پر جاری جنگ کے درمیان دنیا کے ممالک ماسکو کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کر رہے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں