مشاعر مقدسہ میں پیدل چلنے والوں کا راستہ دنیا کے طویل ترین راستوں میں سے ایک

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں مشاعر مقدسہ میں پیدل چلنے والوں کا راستہ دنیا میں پیدل چلنے والوں کے سب سے طویل راستوں میں سے ایک ہے۔ یہ راستہ عرفات میں جبل الرحمہ سے لے کر مزدلفہ سے گزرتے ہوئے منی تک پھیلا ہوا ہے۔

یہ راستہ چار رُوٹس پر مشتمل ہے جن کی مجموعی لمبائی 25 کلو میٹر سے زیادہ ہے۔ اس طرح یہ دنیا میں پیدل چلنے والوں کے سب سے طویل راستوں میں شمار ہوتا ہے۔ اس راستے کے پہلے روٹ کی لمبائی 5100 میٹر ، دوسرے روٹ کی 7580 میٹر ، تیسرے روٹ کی 7556 میٹر اور چوتھے روٹ کی 4620 میٹر ہے۔

ان چاروں روٹوں میں 5000 مربع میٹر کے مساوی حصہInterloack Tiles پر مشتمل ہے۔ علاوہ ازیں کنکریٹ کی 500 رکاوٹیں اور حجاج کے آرام کے لیے 1000 کرسیاں بھی نصب کی گئی ہیں۔ حجاج کی نقل و حرکت آسان بنانے کے لیے دھوپ سے بچاؤ کے واسطے چھتریاں بھی لگائی گئی ہیں۔ ان کے ساتھ ساتھ گرم ہوا کو مرطوب رکھنے کے لیے پانی کے چھڑکاؤ کے ستون بھی نصب ہیں۔

اسی طرح اس طویل راستے پر رہ نمائی کے 57 بورڈ اور اعلی ٹکنالوجی کی روشنی کے 400 سے زیادہ پول لگے ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ 810 خصوصی لیمپ ، 30 میٹر بلند روشنی کے 25 ٹاور ، 100 واٹ پاور کے 100 لیمپس اور راستے کے دونوں اطراف کچرے کے 400 سے زیادہ ٹوکرے موجود ہیں۔

اس راستے پر معذور افراد کے لیے خصوصی گزر گاہ بھی موجود ہے۔ اس طرح وہ مشاعر مقدسہ کے درمیان سہولت اور سلامتی کے ساتھ نقل و حرکت کر سکتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں