فن کی دنیا MBC گروپ کے سبب سعودی عرب عالمی پروڈکشن کے نقشے پر اجاگر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

معروف میڈیا گروپ MBC کی ذیلی کمپنی MBC اسٹوڈیوز ادارے کی جانب سے سعودی عرب میں افرادی قوت اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ ان کوششوں کے ذریعے پورے خطے کو عالمی پروڈکشن کے نقشے پر لایا جا رہا ہے۔

کچھ عرصہ قبل تبوک اور نیوم میں عالمی فلمDesert Warrior کی عکس بندی مکمل کرنے کے بعد آج سے العلا اور جدہ میں ہالی وڈ کی نئی فلم "قندھار" کی عکس بندی شروع ہو رہی ہے۔

مذکورہ فلموں کی عکس بندی میں دنیا کے مشہور اداکار شرکت کر رہے ہیں۔

ادھر MBC گروپ کے انتظامی سربراہ شیخ ولید بن ابراہیم آل ابراہیم نے مملکت میں ان پروڈکشن منصوبوں کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کے ذریعے خطے میں اہم سیکٹروں میں سعودی عرب کے مرکزی کردار کو اجاگر کیا جا سکے گا۔ شیخ ولید کے مطابق ہالی وڈ کے بڑے اسٹوڈیوز نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے سبب دنیا کے زیادہ تر ممالک میں عکس بندی اور پروڈکشن کی سرگرمیاں روک دیں۔ ایسے میں سعودی عرب نے خود کو ڈراموں اور سینیما کے میدان میں بڑی پروڈکشنوں کے لیے پیش کیا۔ اس مقصد کے لیے تمام مطلوبہ افرادی قوت اور لوجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ اس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کے اہم مواقع بھی پیدا ہوئے ہیں۔

اس حوالے سے مذکورہ دو فلموںDesert Warrior اور قندھار کی عکس بندی کے سبب مملکت میں 850 سے زیادہ مقامی تکنیکی اہل کاروں اور ماہرین کو کام کا موقع حاصل ہوا۔ علاوہ ازیں ان فلموں میں کسی بھی نوعیت کے کردار ادا کرنے والے سعودی فن کاروں کی تعداد 425 سے تجاوز کر گئی۔ فلموں کی عکس بندی کے سلسلے میں 214 سعودی اور مقامی کمپنیوں نے فنی اور لوجسٹک خدمات پیش کرنے کے لیے معاہدے کیے۔

ان دونوں فلموں کی عکس بندی کے سلسلے میں کام کرنے والوں کے لیے نیوم ، تبوک ، العلا ، جدہ اور ریاض میں 32 ہوٹلوں میں رہائش کا انتظام کیا گیا۔ ان کے علاوہ درجنوں فرنشڈ رہائشی یونٹوں کو بھی استعمال میں لایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں