تہران: کمیونی کیشن کے مرکز میں آگ لگنے سے انٹرنیٹ سروس معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران میں کمیونی کیشن کی وزارت نے بتایا ہے کہ تہران میں وزارت کی مرکزی عمارت میں جمعے کے روز آگ لگنے کے سبب دارالحکومت میں انٹرنیٹ سروس معطل ہو گئی۔ یہ آگ بجلی کے کنکشن میں خرابی کے سبب بھڑکی۔

مذکورہ وزارت کے ترجمان مہدی سالم نے یہ بات ٹویٹر پر بتائی۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ سروس میں تعطل آنے پر فوری طور پر متبادل نظام کا سہارا لیا گیا۔

ایران کا شمار دنیا بھر میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ قیود عائد کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے۔ البتہ امریکا سے کام کرنے والی سوشل میڈیا ویب سائٹس مثلا فیس بک ، ٹویٹر اور یوٹیوب وغیرہ کے استعمال کے لیے ٹکنالوجی میں ماہر ایرانی ورچوئل نیٹ ورک کا استعمال کرتے ہیں۔

گذشتہ ماہ ایرانی پارلیمنٹ میں ایک نئے قانون کا بل پیش کیا گیا۔ اس کے منظور ہونے کی صورت میں ملک میں انٹرنیٹ پر حکومتی پابندیوں اور قیود میں اضافہ ہو جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں