ریاض میں طیارے کے کاک پٹ سے رن وے پر زرد آندھی کا منظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ریاض میں ایک طیارے کے کاک پٹ سے بنائے گئے وڈیو کلپ میں صوبے میں ریت کے طوفان کے سبب گرد آلود آندھی کی شدت کا اندازہ ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر صارفین اور موسم کے حال سے متعلق ویب سائٹوں نے اس وڈیو کلپ کو پوسٹ کیا ہے۔ وڈیو میں ظاہر ہو رہا ہے کہ ریاض کے شاہ خالد ہوائی اڈے کے ایک رن وے کے اطراف مٹی کے کثیر غبار کے سبب حد نگاہ ختم ہو گئی۔

سعودی محکمہ موسمیات نے مملکت کے متعدد صوبوں اور اضلاع میں تیز آندھی اور مٹی کے طوفان اٹھنے کی توقع ظاہر کی تھی۔

الشرقیہ صوبے کے شہروں اور اضلاع کو کل جمعے کی شام سے ہی گرد آلود لہروں کا سامنا رہا۔ اس دوران میں ریت کے طوفان نے آسمان کو ڈھانپ دیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں