کویت میں فائرنگ کے واقعے میں ایک سعودی شہری زخمی، ملزم گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خلیجی ریاست کویت میں ایک سعودی شہری گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

گذشتہ روز ایک کویتی شہری نے سعودی شہری کو گولی مار دی۔ تفصیلات کے مطابق گولی اس کے سر میں لگی تھی جس کے باعث اس کی گاڑی روشنی کے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ یہ واقعہ الجھرا کے مقام پر پیش آیا۔

تحقیقات سے معلوم ہوا کہ گولی مارنے والا شخص کویت کے علاقے جہرا کا رہنے والا ہے اور منشیات کا عادی ہے۔ کویتی وزارت داخلہ کے ذرائع نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ مجرم منشیات کے زیر اثر تھا اور وہ اپنے خیالوں میں گم تھا۔ اس کا خیال تھا کہ مقتول کے ساتھ مجرم کی بہن بھی تھی مگر زخمی سعودی شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ جا رہا تھا۔

مجرم گھر واپس آیا تو دیکھا کہ اس کی ہمشیرہ گھر پر ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کویت میں سیکیورٹی سروسز فائرنگ میں ملوث ملزم کو جلد ہی گرفتار کرلیا۔ سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ زخمی شخص اور حملہ آور کے درمیان کوئی رشتہ داری نہیں۔ اس واقعے کے بارے میں کویت میں سعودی سفارت خانے کو تمام تفصیلات بتا دی گئی ہیں۔

دوسری طرف وزارت داخلہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ "ٹویٹر" پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کہا فوجداری سیکیورٹی سیکٹر جہرا گورنری میں فائرنگ کے واقعے کے ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔ ملزم نے اعتراف جرم کیا ہے۔ اس کے خلاف مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں