مغربی کنارہ : اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی لڑکا جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ اس کے فوجیوں نے بیت المقدس کے مشرق میں ابو دیس قصبے میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی لڑکے کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق مذکورہ لڑکے نے اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ فوجی چیک پوسٹ پر آتش گیر شیشوں کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ لڑکے کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔

ادھر فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 16 سالہ فلسطینی لڑکے کا نام یامن جفال ہے۔

مغربی کنارے میں 8 فروری کے بعد سے اب تک 9 فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

اسرائیلی پولیس نے اتوار کو علی الصباح مقبوضہ بیت المقدس کے القدیمہ ٹاؤن میں فائرنگ کر کے 19 سالہ فلسطینی جمال القواسمی کو شہید کر دیا تھا۔

اسرائیلی فوج نے 1967ء میں مغربی کنارے پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہاں تقریبا 30 لاکھ فلسطینی رہتے ہیں۔ ان کے علاوہ 4.75 لاکھ اسرائیلی آباد کار بھی یہودی بستیوں میں مقیم ہیں۔ عالمی برادری ان بستیوں کو غیر قانونی شمار کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں