جوہری ایران

امریکا ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کا پابند ہے: بلنکن

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے کل سوموار کے روز اپنے اسرائیلی ہم منصب یائر لپید کو یقین دلایا کہ امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے پرعزم ہے۔ اس موقعے پر اسرائیلی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ دونوں ممالک اس معاملے پر متفق ہیں اور ایران کو جوہری بم کے حصول سے روکیں گے۔ .

پیر کو یائر لپید نے امریکی وزیر خارجہ سے کہا کہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں یوکرین میں جنگ اور ویانا میں جوہری مذاکرات دو ایسے واقعات ہیں جو دنیا کا چہرہ بدل دیں گے۔

انہوں نے روس اور یوکرین کے درمیان اعلیٰ ترین سطح پر اسرائیل کی ثالثی کی کوششوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ اسرائیل یوکرین میں جنگ کو روکنے کے لیے اپنی بساط کے مطابق ہر ممکن کوشش کرے گا۔

انہوں نے اسرائیل کی طرف سے کو یوکرین کی ہرممکن مدد کرنے اور دونوں ملکوں کے درمیان ثالثی کے لیے ان تھک کوششیں کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔اسرائیلی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے متحارب فریقوں کے درمیان ثالثی کے لیے ایک بے مثال اقدام کو آگے بڑھایا۔

اسرائیل نے یوکرین کے شہریوں کے لیے انسانی امداد سے لدے طیارے بھیجے اور ساتھ ہی بڑی تعداد میں پنا گزینوں کو بھی اپنے ہاں پناہ دی ہے۔

امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کے بعد لپید نے کہا کہ اسرائیل جرمنی اور فرانس کے ساتھ ثالثی کی کوششوں میں مدد کر رہا ہے لیکن ہم روسی حملے کی مذمت کرتے رہے ہیں۔ یہ حملہ یوکرین کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بے گناہ شہریوں کو مارنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں