سعودی فنڈ کی موریطانیہ میں کیفہ شہر کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے میں معاونت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فنڈ برائے ترقی نے آج ریاض میں اپنے ہیڈ کوارٹر میں اسلامی جمہوریہ موریطانیہ کے شہر کیفہ کو دریائے سینیگال سے پینے کے پانی کی فراہمی کے منصوبے میں مالی مدد کے لیے گول میز کے دوسرے اجلاس کی میزبانی کی۔ اجلاس کی صدارت سعودی فنڈ کے چیف ایگزیکٹو سلطان المرشد اور موریطانیہ کے پانی اور صفائی ستھرائی کے وزیر جناب محمد الحسن اولد بوخریص اور ان کے ہمراہ وفد کی موجودگی میں متعدد بین الاقوامی اور علاقائی ترقیاتی فنڈز اور بینکوں کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران فنانسنگ اور فنانسنگ شیرز کی تقسیم کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور منصوبے کے مراحل کو نافذ کرنے کے خصوصی پہلوؤں پر بات چیت کی گئی جس کا آغاز کویت فنڈ فار عرب اکنامک ڈویلپمنٹ، ابوظبی فنڈ برائے ترقی، اسلامی ترقیاتی بینک، عرب فنڈ برائے اقتصادی اور سماجی ترقی اور اوپیک فنڈ برائے بین الاقوامی ترقی نے حصہ لیا۔ اس منصوبے کی کل مالیت 317 ملین ڈالر ہے اور شریک فنڈز اور بینکوں کے درمیان اس منصوبے کے لیے مالیاتی منصوبے پر اتفاق کیا گیا۔

اپنی افتتاحی تقریر میں سی ای او نے موریطانیہ کے وفد اور ترقیاتی فنڈز کے عہدیداروں کو سعودی عرب میں موجودگی اور سعودی فنڈ فار ڈویلپمنٹ کے ہیڈ کوارٹر میں ان کی ملاقات کا خیرمقدم کیا۔ منصوبے کی رقم ایک سافٹ ترقیاتی قرض کے طور پرعلاقے کے رہائشیوں کی پینے کے صاف پانی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔ اس کے تمام مختلف شعبوں کے لیے سماجی حل کی حمایت کرنے، پانی کے وسائل کی پائیداری کو یقینی بنانے اور پانی حاصل کرنے میں مشکلات کو کم کرنے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اس کے علاوہ اس شعبے سے منسلک اخراجات ،پانی اور خوراک کی حفاظت کے حصول کے علاوہ آلودہ پانی پینے کے نتیجے میں ہونے والی بیماریوں اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کو کم کرنے پربھی کام کی جائے گا۔ یہ منصوبہ ان تمام دیہاتوں اور رہائشی علاقوں کی خدمت کرے گا جہاں سے پائپ لائن گزر کر کیفہ شہر تک پہنچے گی۔ اس پائپ لائن کی لمبائی 250 کلومیٹر اور یہ منصوبہ موریطانیہ کی 20 فیصد سے زیادہ آبادی کو پانی کی سہولت فراہم کرے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں