دمام: سعودی بچہ گھر کے نزدیک تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے شہر دمام میں ایک 8 سالہ مقامی بچہ ترکی الرشیدی گھر کے نزدیک ایک تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ ترکی پیر کے روز کھیلنے کے لیے گھر سے باہر گیا جس کے بعد یہ الم ناک واقعہ پیش آیا۔

ترکی کے ماموں نے بتایا کہ ان کا بھانجا امتحان دے کر اسکول سے واپس لوٹا تھا۔ اس کے بعد وہ کھیلنے کے لیے گھر کے احاطے میں چلا گیا۔ کافی دیر نہ ملنے پر جب گھر والے ترکی کو تلاش کرنے کے لیے نکلے تو اس کی لاش تالاب میں ملی۔ تالاب کی گہرائی 6 میٹر کے قریب ہے۔

شہری دفاع کو اطلاع دیے جانے پر اس کے اہل کاروں نے آ کر بچے کی لاش نکالی۔ ہلال احمر نے لاش کو ہسپتال منتقل کیا تاہم وہ پہلے ہی دم توڑ چکا تھا۔

ترکی کے ماموں نے بتایا کہ بچے کا باپ معذوری کا شکار ہے۔ ترکی کے اہل خانہ 3 برس سے متعلقہ حکام سے درخواست کر رہے تھے کہ اس تالاب کا مسئلہ حل کیا جائے تاہم کوئی جواب نہیں آیا۔

ترکی کے ماموں نے تصدیق کی ہے کہ 2016ء سے اب تک تین بچے اس تالاب میں ڈوب چکے ہیں تاہم ذمے دار ادارے حرکت میں نہیں آئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں