سعودی عرب اور مصر کاخطے کی سلامتی اوراستحکام کو مضبوط بنانےکے عزم کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خطے کے استحکام اور سلامتی کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور اس مقصد کے لیے دو طرفہ تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت پرزوردیا ہے۔

الریاض میں منگل کے روزدونوں رہ نماؤں کی ملاقات کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ مصر اور مملکت کے مفادات کی تکمیل،خطے اور دنیا میں استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط انداز میں کام جاری رکھیں گے۔

انھوں نے عرب ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت یا’’فرقہ واراور نسل پرستانہ اشتعال انگیزی یا دہشت گردی اور دہشت گرد گروہوں کے آلات کے ذریعے‘‘خطےکے استحکام کو خطرے میں ڈالنے کی کسی بھی علاقائی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔

صدرعبدالفتاح السیسی اور ولی عہد نے یمن کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور بحیرہ احمرمیں بین الاقوامی جہاز رانی کو ڈرانے دھمکانے پرایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی مذمت کی اوراس کی مسلسل کوششوں کو مسترد کرنے کی آوازاٹھائی۔

بیان کے مطابق انھوں نے کہا کہ اس حقیقت کو نظراندازکرنا ممکن نہیں کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا کے پاس فوجی صلاحیتیں مملکت اور خطے کے ممالک کی سلامتی کے لیے براہ راست خطرہ ہیں۔اس صورت حال میں وہ فوجی تعاون بڑھانے اور تزویراتی شراکت داری کو مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے لبنان کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا اوراس کے ریاستی اداروں کے کردار کی حمایت میں آواز اٹھائی۔انھوں نے کہا کہ لبنان کودہشت گردی کی کارروائیوں کا لانچ پیڈ نہیں ہونا چاہیے اور یہ ان دہشت گرد گروہوں اور تنظیموں کا مرکزنہیں ہونا چاہیے جو خطے کو غیر مستحکم کرتے ہیں۔یہ منشیات کی اسمگلنگ کا ذریعہ یا راستہ بھی نہیں ہونا چاہیے۔

صدر السیسی اور ولی عہد نے دوطرفہ سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری کو مستحکم بنانے پراتفاق کیا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ سیاحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں۔بیان کے مطابق السیسی نے ایکسپو2030 کی میزبانی کے لیے مملکت کی کی کوشش کی مصر کی جانب سے حمایت کا اظہار کیا۔

ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق صدر عبدالفتاح السیسی نے الریاض کے سرکاری دورے کے موقع پرسعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی ہے۔شاہ سلمان نے مصری صدر کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں