سعودی فورسز نے جازان پر حملہ آور حوثی ڈرون گرا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی دفاعی فورسز نے سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان پر ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے بھیجے جانے والے بارودی ڈرون کو مار گرایا۔

سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق حوثی ڈرون کو فضا میں تباہ کرنے کے سبب اس کے حصے شہری علاقوں میں گرے مگر اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اطلاعات کے مطابق یہ ڈرون یمن کی حدیدہ گورنری سے بھیجا گیا تھا۔ سعودی حکام اس سے قبل بھی علاقے میں ایک عوامی بندر گاہ سے سعودی سرزمین پر حملوں کے بارے میں متنبہ کر چکے ہیں۔

اس حملے سے کچھ ہی دیر قبل ریاض میں عالمی دفاعی شو کے نام سے دفاعی نمائش کی اختتامی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

اس نمائش میں سعودی حکومت نے چین، جنوبی کوریا اور مقامی دفاعی کمپنیوں کے ساتھ 1٫8 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔

سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے وژن 2030 منصوبے کے تحت اگلی دہائی کے آغاز سے قبل سعودی عرب کے دفاعی اخراجات کا نصف سعودی عرب کی مقامی صنعت میں لگایا جائے گا۔

اس سے قبل ماہ جنوری کے دوران حوثی باغیوں نے یو اے ای کو نشانہ بناتے ہوئے آئل تنصیبات اور ابو ظہبی ائرپورٹ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تین تارکین وطن ملازمین ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں