’ستاروں کے سائے میں’سمفنی‘، العلا میں موسیقی کا منفرد تجربہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے تاریخی اور ثقافتی مقام العلا میں سیاحتی سیزن کے دوران ثقافتی اور تفریحی سرگرمیاں جاری ہیں۔

العلا میں موجودہ سیزن کے دوران شاندار کنسرٹس جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ستاروں کے نیچے ایک سمفنی کنسرٹ اگلے جمعہ کو العلا میں منعقد ہوگا۔ یہ ایک میوزیکل تجربہ ہوگا جوالعلا کے دلکش ستاروں کے نیچے حواس کو مسحور کر دیتا ہے۔

موسیقی کی یہ محافل المداخیل کے مقام پرموجود القوس کی چٹانوں پرمنعقد کی جائیں گی جہاں براہ راست رات کے وقت ستاروں کا بھی ملاحظہ کیا جائے گا۔ یہ علاقہ ایک ریزرو ہے۔ فطرت سے محبت کرنے والے اور فوٹو گرافی کے مہم جو پوری دنیا سے اس طرح کھچے چلے آتے ہیں۔ اپنے رنگوں، بناوٹ اور آتش فشانی کی وجہ سے یہ چٹانیں منفرد خصوصیات رکھتی ہیں۔

بین الاقوامی اسٹار ڈارڈسٹ کی طرف سے پیش کی جانے والی میوزیکل پرفارمنس مداخیل کے صحراؤں میں اپنی نوعیت کی پہلی محفل موسیقی ہوگی جس میں اطالوی پیانو بجانے والے پیانوسے یورپی "الیکٹرو" میوزک اور آپٹیکل اثرات سے العلا میں سُر بکھیرے گی۔

مداخیل داخلی دروازے کے قدرتی اسٹیج پر ہونے والی اس انوکھی تقریب کے دوران ٹیکنالوجی کو فطرت اور ستاروں سے بھی ہم آہنگ کیا جائے گا۔لائٹنگ کا مقصد قوس کی چٹانوں اور العلا راتوں کے آسمان کے قدرتی حسن کو بلند کرنے اور توازن تلاش کرنے کے لیے ڈیزائن کرنا ہے۔ اس تقریب میں مدھم روشنی میں اور آسمان میں ستاروں کی کہکشاؤں کو دیکھنے سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں