الربیعہ سے اردن کے سیامی بچوں احمد ومحمد کی آپریشن کے 12 برس بعد ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے نگران اعلی ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ سے اردنی سیامی بچوں احمد اور محمد نے آپریشن کے بارہ سال بعد عمان میں ملاقات کی ہے۔

سیامی بچوں کو علیحدہ کرنے کا آپریشن نیشنل گارڈز کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی میں 2010 میں کیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا کہ سیامی بچوں کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کا آپریشن شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی ہدایت پر کیا جاتا ہے۔

سیامی بچوں کا خیر مقدم
سیامی بچوں کا خیر مقدم

انہوں نے کہا کہ سیامی بچوں کو ہر ممکن میڈیکل تعاون فراہم کیا جاتا ہے۔ سعودی عرب دنیا کے مختل فعلاقوں میں سیامی بچوں کے آپریشن اور ان کی نگہداشت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔

العربیعہ سیامی بچوں کو گلے لگا رہے ہیں
العربیعہ سیامی بچوں کو گلے لگا رہے ہیں

ڈاکٹر الربیعہ نے کہا کہ سیامی بچوں کی سرپرستی کا سعودی پروگرام قابل قدر ہے۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد اس پر ہم سب کی طرف سے شکریہ کے مستحق ہیں۔

اردنی بچوں کے والدین نے مملکت، اس کی حکومت اور عوام کے لیے شکر گذاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بچے آپریشن کے بعد مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں