بین الاقوامی پٹرولیم کمپنی شلمبرجر کوسعودی عرب میں گیس کی تلاش کا ٹھیکا مل گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی تیل کی سب سے بڑی کمپنی آرامکو نےتیل اور گیس کے شعبے میں بین الاقوامی سطح پر سروسز فراہم کرنےوالی فرم شلمبرجر کو مملکت میں گیس کی تلاش کے منصوبے کا ٹھیکا دیا ہے لیکن دونوں کمپنیوں نے معاہدے سے متعلق کوئی مالی یا تکنیکی تفصیل ظاہر نہیں کی۔

دنیا بھر میں تیل اور قدرتی گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی بڑی وجہ یوکرین پر روسی حملہ ہے جس کے بعد نئے ریسرچ پروجیکٹس کی مانگ میں اضافہ کیا ہے اور تیل کی پیداوار میں اضافے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

سعودی عرب اور بحرین میں شلمبرجر کے مشرق اوسط کے لیے جنرل منیجر برائے زیاد ححا نے العربیہ سےبات کرتے ہوے کہا کہ کمپنی سعودی عرب میں صنعتوں کو مقامی بنانے کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہی ہے۔

انھوں نےکہا کہ کمپنی سعودی عرب میں 80 سال سے کام کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اس نے سعودی عرب میں مقامی صنعتوں کی مصنوعات اور آلات تیار کرنے کے لیے مقامی صارفین کی شمولیت کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے۔ خاص طور پر اس کی پٹرولیم خدمات میں سعودی آرامکو سب سے بڑی صارف ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں