سعودیہ میں منفی مناظر کی’فوٹو بناؤ اور حکام کو بھیجو‘مہم کامیابی سے جاری

مہم میں عوام کی بھرپور شرکت، چند مہینوں میں لاکھوں مناظر سامنے آئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب میں پبلک مقامات پر منفی مناظر کو حکام تک پہنچانے کے لیے شہریوں کی آگہی اور ان سے تعاون کی مہم کامیابی سے جاری ہے۔

سعودی عرب میں بلدیات ، دیہی امور اور ہاؤسنگ کے وزیر ماجد الحقیل نے شہریوں اور مملکت میں مقیم غیرملکی رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ عوامی مقامات، سڑکوں اور کالونیوں میں منفی مظاہر پر نظر رکھیں۔ اگر کسی مقام پر کوئی منفی منظر سامنے آتا ہے تو اس کی اپنے موبائل فون سے تصویر بنا کر اسے مجاز حکام کے پاس بھیجیں تاکہ کسی منفی سرگرمی کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد شہری منظر نامے کی بہتری کوفروغ دینا، معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے بصری بگاڑ کو دور کرنا اور سعودی عرب کے تمام علاقوں اور شہروں میں میونسپل سروسز کو فروغ دینے کے لیے کام کرنا ہے۔

الحقیل نے ٹویٹر کے ذریعے ایک ٹویٹ میں کہا کہ "اپنا موبائل فون اٹھائیں.. تصاویر کھینچیں اور اسے مجازحکام کو بھیجیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے شہری پہلے بھی تعاون کررہے ہیں۔ ان کے اس کاوش پر بہت سے شہریوں کی طرف سے زبردست بات پذیرائی ملی۔ شہری مظاہر کی نگرانی اور دستاویز کرنے میں تیزی سے کام کر رہے ہیں تھے۔ الحقیل نے کہا کہ مہم شروع کرنے کے صرف 180 میں دنوں، ہمارے شہروں میں شہری منظر نامے کو بہتر بنانے میں آپ کی آگاہی اور شرکت کی بدولت ہمیں رپورٹس موصول ہوئیں۔ ان میں سے 42 سے 24 گھنٹوں کے اندرنمٹ لیا گیا اور اس مہم کے دوران 13 لاکھ تصاویر موصول ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم کا مقصد شہری منظرنامے کو بہتر بنانا ہے۔ اسے عوام کی طرف سے زبردست پذیرائی ملی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں