ماہ صیام کے چاند کی پیدائش کا وقت کیا ہوگا:جانیے ماہر فلکیات سے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ماہ صیام کی بابرکت ساعات سایہ فگن ہونے کوہیں اور رمضان المبارک کی آمد کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے۔ دوسری طرف مصرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف جیوفزکس و فلکیات سے وابستہ ایک ماہر فلکیات ڈاکٹر جاد القاضی نے بتایا ہے کہ ان کے فلکیاتی حساب کے مطابق آئندہ ماہ صیام کا چاند یکم اپریل 2022ء بہ روز جمعۃ المبارک کو گرینج کے معیاری وقت کے مطابق صبح 6:25 پر نمودار ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ اسی روز شام کو رمضان المبارک کا چاند مکہ معظمہ میں دیکھا جا سکے گا کیونکہ نیا چاند مکہ معظمہ کی فضا میں 17 یا 18 منٹ رہے گا۔

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ بعض مسلمان اور عرب شہروں میں رمضان المبارک کا چاند 10 سے 25 منٹ تک رہے گا۔ اس اعتبار سے ہفتے کے روز 1443ھ بہ مطابق 2 اپریل کو ماہ صیام کا آغاز ہوگا۔

سعودی عرب کے ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق اس بار شعبان 29 کا ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں