واشنگٹن مصرکوایف 15جیٹ طیارے دے گا:امریکی جنرل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مشرقِ اوسط میں امریکا کی افواج کے اعلیٰ جنرل نے منگل کے روزاس یقین کا اظہار کیاہے کہ مصرکو ایف 15 لڑاکا طیارے مہیا کیے جائیں گے۔

امریکا کی مرکزی کمان کے سربراہ جنرل فرینک میکنزی نے کانگریس کی سماعت کے دوران میں کہا کہ ’’میرے خیال میں ہمارے پاس اچھی خبر ہے اور ہم انھیں (مصرکو) ایف 15 مہیاکرنے جا رہے ہیں۔یہ ایک طویل اور صبرآزماعرصے کے بعد اقدام ہے‘‘۔

جنرل میکنزی نے مصر کو طیارے دینے کے وقت کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی یا بوئنگ کے تیارکردہ کتنے ایف 15 طیارے مہیا کیے جائیں گے۔

گذشتہ ماہ میکنزی نے مصر کو’’بہت مضبوط‘‘ فوجی امداد دینے پر زوردیا تھا۔انھوں نے تب مصرکو دی جانے والی فوجی امداد میں 13کروڑ ڈالر کی کٹوتی کے فیصلے کے تناظرمیں قاہرہ کا دورہ کیا تھا۔صدرجو بائیڈن کی انتظامیہ نے انسانی حقوق سے متعلق خدشات کے پیش نظر مصرکو دی جانے والی سالانہ امداد میں سے یہ رقم روک لی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں