امارات میں پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی ہونے کا امکان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

متحدہ عرب امارات میں فلکیاتی امورکی انجمن کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے کہا ہے کہ ’علم الفلک کے حساب سے رمضان کا پہلا روزہ 2 اپریل اور عید الفطر 2 مئی 2022 کو ہونے کا امکان ہے۔ اس مرتبہ رمضان کے 30 روزے ہوں گے‘۔

امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق ابراہیم الجروان نے کہا کہ ’امارات میں خورفکان شہر میں افطار کا وقت ابوظبی سے 8 منٹ قبل ہوگا جبکہ الغویفات میں جو ملک کے مغرب بعید میں واقع ہے افطار کا وقت ابوظبی سے 12 منٹ بعد آئے گا‘۔

فلکیاتی امور کی انجمن کے چیئرمین نے بتایا کہ ’روزے کی شروعات خورفکان میں 4 بجکر 48 منٹ پر ہو گی۔ ابوظبی میں 4 بجکر 56 منٹ اور السلع اور العویفات میں 5 بجکر 8 منٹ پر ہو گی‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں